اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان کے بارے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گفتگو

ہندوستان کی وزیر خارجہ اور افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے درمیان مسئلہ افغانستان کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۳۲
تاریخ اشاعت: 23:31 - January 11, 2019

افغانستان کے بارے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے قیام کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں افغانستان میں دونوں ملکوں کے تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد، افغانستان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے آٹھ جنوری کو اس ملک کے دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں