اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں پریس ٹیوی کی اینکر پرسن گرفتار

#MarziehHashemi امریکہ میں پریس ٹیوی کی ایک اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۶۲
تاریخ اشاعت: 14:38 - January 16, 2019

امریکہ میں پریس ٹیوی کی اینکر پرسن گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پریس ٹیوی کی خاتون اینکر پرسن مرضیه ہاشمی اتوار کے روز سے واشنگٹن ڈی سی کی جیل میں سخت ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق امریکی پولیس نے اس مسلمان خاتون صحافی کو بے حجاب کر کے اسے ایک ایسا لباس زیب تن کرنے کیلئے دیا ہے جو مکمل طور سے بدن کو ڈھانپنے کیلئے کافی نہیں ہے۔

پریس ٹیوی کی مسلمان خاتون صحافی مرضیه ہاشمی نے اپنے اہل خانہ سے ہونے والی گفتگو میں کہا کہ جیل کے سپاہیوں نے اس کے ہاتھ اور پاوں کو زنجیر سے باندھ دیا اور اسے کھانے کیلئے خنزیر کے گوشت کا بنا ہوا کھانا دیا جسے اس نے کھانے سے انکار کیا۔

پریس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی مرضیه ہاشمی جو امریکی ہیں انہیں سفر کے دوران متعدد بار امریکی ایئر پورٹ پر تنگ کیا گیا اور اس بار انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکہ کی عدالت اور پولیس حکام نےمرضیه ہاشمی کی گرفتاری کے 3 روز بعد بھی ان پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا اور ان کی گرفتاری پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی ۔

 #MarziehHashemi 
#FreeMarziehHashemi

مزید اطلاعات کے لئۓ رجوع کریں :
https://www.presstv.com/Detail/2019/01/16/585921/Press-TV-news-anchor-Hashemi-arrested-in-US-for-no-specific-reason

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں