اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۸۳
تاریخ اشاعت: 20:24 - January 21, 2019

غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

صیہونی فوجی، غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے فلسطینی جوانوں کو بلاسبب حراست میں لیتے اور انھیں شدید ایذائیں پہنچاتے ہیں۔

قیدیوں کے امور کے فلسطینی مرکز کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دو ہزار اٹھارہ کے دوران پانچ ہزار سات سو، منجملہ نو سو اسّی بچوں، اور ایک سو پچہتر عورتوں کو حراست میں لیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں