اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں فورسز کی کارروائی، 35 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فورسز کی فضائی کارروائیوں میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۱
تاریخ اشاعت: 12:11 - February 18, 2018

افغانستان میں فورسز کی کارروائی، 35 دہشت گرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق  صوبہ قندہار میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ضلع نیش میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ہتھیار اور گولہ بارود کو تباہ کیا گیا۔ قندہار کے کئی دیہاتوں کو بھی دہشت گردوں سے خالی کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب حالیہ ہفتوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کئی دھماکے ہوئے جن میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں