اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش

پاکستان سنی تحریک نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۴
تاریخ اشاعت: 12:49 - February 18, 2018

مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لبرل ازم اور سیکولرازم کی بنیادپر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش اب ختم ہونی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں، اخبارات اور ٹی وی پر لبرل ازم کے نام پر دین میں تحریف کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں موت کی سزا کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ناموس رسالت کے قانون کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انسانیت کے احترام اورانسانیت کی منزلت کا جو درس دین اسلام نے دیا، وہ دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے، ناموس رسالت کے قانون کو کتابوں میں بند کرکے رکھ دیا گیا ہے، یہود و نصاریٰ اور ان کے ایجنٹ کھلے عام گستاخی رسولؐ اور شعائر اسلام کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، مگرانہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ہے، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں، مگر اسلام میں بگاڑ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں