اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران پہنچنے پر مرضیہ ہاشمی کا شاندار استقبال

ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر نے ایران کے پریس ٹی وی چینل کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی امریکی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضیہ ہاشمی کی واپسی امریکہ کی شکست اور حق و انصاف کی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۵۸
تاریخ اشاعت: 17:20 - January 31, 2019

تہران پہنچنے پر مرضیہ ہاشمی کا شاندار استقبالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، xاسلامی جمہوریہ ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پیمان جبلی نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت پریس ٹی وی کی اینکرمرضیہ ہاشمی کی توہین و تحقیر کرنے کے درپے تھی لیکن مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے بعد خود امریکی حکومت مرضیہ ہاشمی کے حامیوں اور چاہنے والوں کے ہاتھوں ذلیل و رسوائی کا باعث بنی۔

ڈاکٹر پیمان جبلی نے مرضیہ ہاشمی کی حمایت کو راہ حق و حقیت اور انصاف کی بالا دستی اور اسی طرح عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کے ساتھ امریکیوں کے نامناسب اور غیر انسانی رویے نے ثابت کر دیا ہے کہ انسانی حقوق اور آزادی بیان سے متعلق ان کے تمام نعرے بیہودہ اور جھوٹے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، رائے عامہ کے دباؤ میں پریس ٹی وی کی اینکر رہا کرنے پر مجبور ہوا۔

آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر نے مرضیہ ہاشمی کی رہائی کو آزاد صحافت اور ذرائع ابلاغ خاص طور سے پریس ٹی وی اور العالم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس ٹی وی اور العالم، امریکہ میں جیل میں بند قیدیوں سے بدسلوکی اور غیر اخلاقی اقدامات کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایران کے پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی نے تہران کے امام خمینی ایرپورٹ پہنچ کر کہا کہ انھیں ایران سے امریکہ کی دشمنی میں حراست میں لیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ حراست میں لئے جانے کا بعد احساس ہوا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، حکومت امریکہ کے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے اور یہ کہ امریکی حکام ایران کے اسلامی انقلاب کے کامیاب چالیس برس دیکھ کر نہ صرف حیرت بلکہ تشویش میں مبتلا ہیں۔

مرضیہ ہاشمی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی قوم درست راہ پر گامزن ہے اور خداوند متعال سے وہ دعا کرتی ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

انھوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی، وطن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قدر و منزلت کا بخوبی بخوبی پتہ چلتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیو مینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو تیرہ جنوری دو ہزار انیس کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں۔

ایف بی آئی نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد واشنگٹن منتقل کر دیا- ایف بی آئی نے مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کرتے ہی ان کے ہاتھ پیر زنجیروں سے باندھ دیئے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ مسلمان ہیں زبردستی ان کا حجاب اتار لیا اور انہیں حلال کھانا پیش کرنے کے بجائے حرام کھانا دیا۔

مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے احتجاج کے بعد امریکہ مرضیہ ہاشمی کو گیارہ روز تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ مرضیہ ہاشمی جب بدھ کی رات امریکہ سے ایران پہنچیں تو ایرپورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں