اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آئی این ایف میں روس نے اپنی رکنیت معطل کر دی

روس کے صدر نے آئی این ایف معاہدے سے واشنگٹن کے نکلنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے بعد اس معاہدے میں اپنے ملک کی رکنیت معطل کر دی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۷۵
تاریخ اشاعت: 20:26 - February 02, 2019

آئی این ایف میں روس نے اپنی رکنیت معطل کر دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے یہ اقدام، ردعمل کے طور انجام دیا گیا ہے روسی صدر نے اپنی کابینہ کے وزرا سے کہا کہ وہ آئی این ایف معاہدے کے مفاد اور ماسکو کی جانب سے خلاف ورزی کے امریکی دعوے پر اب کوئی مذاکرات نہ کریں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ روس کسی بھی علاقے میں درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائل نصب نہیں کر ے گا مگر یہ کہ امریکہ کی جانب سے اس سلسلے میں خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا جائے۔

روسی حکام نے اس سے قبل بارہا اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک، ماسکو کی جانب سے آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی دعوے کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار ہے مگر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی حکام کی اس تجویز پر کبھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں