مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار گارڈین نے خبر دی ہے کہ انٹرپول کے سکریٹری جنرل یورگن اسٹوک نے کہا ہے کہ جلد ہی داعش سے وابستہ گروہوں کے افراد کے ذریعے دہشت گردانہ حملوں کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں میں بیشتر وہ عناصر ہیں کہ جنھوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے-
انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ پینتالیس ہزار افراد موجود ہیں لیکن ان کے ٹھکانوں کا پتہ لگانا پولیس اور سیکورٹی اداروں کے لئے مشکل ہے-
خبروں میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ سے اب تک یورپ میں داعش اور القاعدہ کے دہشت گردانہ حملوں میں ساڑھے تین سو افراد ہلاک اور ساڑھے سولہ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں-
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے بعض بڑے ممالک ہی شام میں دہشت گردوں کے اصلی حامی رہے ہیں-
پیغام کا اختتام/