اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی نئی لہر کا خدشہ

بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سکریٹری جنرل یورگن اسٹوک نے دہشت گردوں کی یورپ واپسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یورپی ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں کی نئی لہر شروع ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۷۷
تاریخ اشاعت: 23:41 - February 02, 2019

یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی نئی لہر کا خدشہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار گارڈین نے خبر دی ہے کہ انٹرپول کے سکریٹری جنرل یورگن اسٹوک نے کہا ہے کہ جلد ہی داعش سے وابستہ گروہوں کے افراد کے ذریعے دہشت گردانہ حملوں کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں میں بیشتر وہ عناصر ہیں کہ جنھوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے-

انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ پینتالیس ہزار افراد موجود ہیں لیکن ان کے ٹھکانوں کا پتہ لگانا پولیس اور سیکورٹی اداروں کے لئے مشکل ہے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ سے اب تک یورپ میں داعش اور القاعدہ کے دہشت گردانہ حملوں میں ساڑھے تین سو افراد ہلاک اور ساڑھے سولہ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں-

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے بعض بڑے ممالک ہی شام میں دہشت گردوں کے اصلی حامی رہے ہیں-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں