اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپ کو مالیاتی میکنزم کو مشروط کرنے کا حق نہیں: ایرانی سفیر

برطانیہ میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ تجارت کے لئے متعارف کئے جانے والے مالیاتی میکنزم انسٹیکس کے اجرا پر کوئی پیشگی شرط نہیں رکھ سکتے.
خبر کا کوڈ: ۳۵۸۹
تاریخ اشاعت: 15:09 - February 04, 2019

یورپ کو مالیاتی میکنزم کو مشروط کرنے کا حق نہیں: ایرانی سفیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں ایران کے سفیرحمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کا اجرا یورپی ممالک کے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے وعدوں کا ایک حصہ ہے جبکہ انہوں نے بہت تاخیر سے اس کا اعلان کیا.

انہوں نے یہ بات واضح کی ہے کہ یورپ انسٹیکس میکنزم کے اجرا کے لئے کوئی شرط نہیں رکھ سکتا.

اس سے قبل ایران کے تجارتی ترقی کی آرگنائزیشن کے قائم مقام محمدرضا مودودی نے کہا تھا کہ یورپ کا یہ کہنا کہ مخصوص مالیاتی نظام کا میکنیزم صرف ادویات اور غذائی اشیاء پر ہو گا جن پر پابندیاں نہیں لگی ہیں جوہری معاہدے کے خلاف ہے اس لئے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.

گزشتہ ہفتے رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے بعد جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا.رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے. تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.

برطانیہ میں ایران کے سفیرحمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کا اجرا یورپی ممالک کے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے وعدوں کا ایک حصہ ہے جبکہ انہوں نے بہت تاخیر سے اس کا اعلان کیا.

انہوں نے یہ بات واضح کی ہے کہ یورپ انسٹیکس میکنزم کے اجرا کے لئے کوئی شرط نہیں رکھ سکتا.

اس سے قبل ایران کے تجارتی ترقی کی آرگنائزیشن کے قائم مقام محمدرضا مودودی نے کہا تھا کہ یورپ کا یہ کہنا کہ مخصوص مالیاتی نظام کا میکنیزم صرف ادویات اور غذائی اشیاء پر ہو گا جن پر پابندیاں نہیں لگی ہیں جوہری معاہدے کے خلاف ہے اس لئے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.

گزشتہ ہفتے رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے بعد جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا.رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے. تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں