اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی سینیٹ نے شام سے فوجیں نکالنے کی مخالفت کر دی

امریکی سینیٹ نے شام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی مخالفت کر دی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۹۳
تاریخ اشاعت: 20:42 - February 05, 2019

امریکی سینیٹ نے شام سے فوجیں نکالنے کی مخالفت کر دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹ میں شام اور افغانستان سے فوجیں بلانے سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے پر علامتی رائے شماری کرائی گئی۔

سینیٹر مک کینل کے تیار کردہ مسودہ قرارداد کی حمایت میں ستر جبکہ مخالفت میں چھبیس ارکان نے ووٹ دیئے۔

امریکی سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اگرچہ لازم الاجرا نہیں ہے تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہ امریکہ کے لئے ٹھوس خطرہ شمار ہوتے ہیں۔

امریکی سینیٹ میں ہونے والی علامتی رائے شماری سے ٹرمپ انتظامیہ اور کانگریس کے درمیان شدید اختلافات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

امریکہ شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی اور دہشت گردوں کی کھلے بندوں حمایت کے باوجود اس کی قانونی حکومت کو گرانے اور اسرائیل کے گرد سیکورٹی بیلٹ قائم کرنے کے منصوبے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں