اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

میکسیکو میں زلزلہ لیکن تباہی ہیلی کاپٹر سے

میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۲
تاریخ اشاعت: 23:27 - February 18, 2018

میکسیکو میں زلزلہ لیکن تباہی ہیلی کاپٹر سےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوہاکا میں زلزلہ آنے کے بعد امداد کی غرض سے جائزہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر ایک گاؤں میں اتر رہا تھا کہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور قریب موجود امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں موجود میکسکیو کے وزیر داخلہ اور ریاست اوہاکا کے گورنر سمیت دیگر حکام  محفوظ رہے۔

ریاست اوہاکا کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ لوگ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گاؤں میں حادثہ رونما ہوا وہاں کی بجلی منقطع تھی اور ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے وقت اندھیرا تھا۔

واضح رہے کہ کل میکسیکو سٹی میں 7 اعشاریہ 5شدت کے شدید زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 50 مکانات کو نقصان پہنچا ۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں