مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں آج منگل کے روز سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین خونریزتصادم آرائی میں 2فوجی اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کی 50 آر آر، ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ تلاشی کارروائیوں کے دوران طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں 2 فوجی اہلکار جن میں ایک کمانڈو بھی شامل ہے اور ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے مقام کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پیغام کا اختتام/