اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام میں پناہ گزیں کیمپ پر امریکی طیاروں کی بمباری

نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر بمباری کرکے کم سے کم ستّر افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۳۴
تاریخ اشاعت: 21:59 - February 12, 2019

شام میں پناہ گزیں کیمپ پر امریکی طیاروں کی بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے  منگل کی صبح شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے شہر الباغور میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر شدید بمباری کی -

بتایا جاتا ہے کہ اس کیمپ میں سبھی عام شہری تھے۔ ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے تاہم مجموعی طور پر ستّر افراد اس بمباری میں ہلاک اور زخمی بتائے گئے ہیں۔

امریکا کےجنگی طیاروں نے پیر کو بھی الباغور شہر پربمباری کی تھی جس میں بیس شامی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ امریکا نے پچھلے برسوں کے دوران دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیوں کے بہانے شام اور  عراق میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی جنگی طیاروں نے اپنے ان حملوں میں فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا - شام کی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام بارہا خط ارسال کرکے شام پر امریکی اتحاد کی جارحیتوں اور بمباریوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں