اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

وینزویلا میں بغاوت کرانے کا امریکی مقصد تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ، وینزویلا میں قانونی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کروانے میں بضد ہے جس کا اصل مقصد وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے انہوں نے وینزویلا سے متعلق امریکہ کی جارحانہ پالیسی اور اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا.
خبر کا کوڈ: ۳۶۴۴
تاریخ اشاعت: 18:55 - February 13, 2019

وینزویلا میں بغاوت کرانے کا امریکی مقصد تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر اسحاق آل حبیب نے گزشتہ روز غیروابستہ تحریک (NAM) کی نشست سے جس کا عنوان تھا (وینزویلا کی صورتحال) خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آج جو کچھ وینزویلا میں ہورہا ہے وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے جس سے عالمی امن و سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، لہذا وہاں قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیرملکی اقدام کی گنجائش نہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ کسی ملک کو وینزویلا پر اپنی خواہشات مسلط کرنے کا حق نہیں اور نہ انھیں یہ بتائے کہ کونسا نظام چلے گا کونسا ختم ہوگا.انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وینزویلا میں کسی ادارے کو جمہوری قرار دے یا اسے غیرقانونی کہے بلکہ اس حوالے سے صرف عوامی فیصلوں کو اولویت حاصل ہے.

اسحاق آل حبیب نے کہا کہ امریکہ نے معاشی جنگ اور یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے وینزویلا کو بحران کی طرف دھکیل دیا ہے جبکہ امریکہ ایسے اقدامات کے ذریعے وینزویلا میں مداخلت کرنا چاہتا ہے.انہوں نے غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھانے کا نوٹس لیں کیونکہ امریکہ سلامتی کونسل کو وینزویلا کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے.

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں