اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دہشت گردی کے واقعے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۵۴
تاریخ اشاعت: 12:13 - February 15, 2019

رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی کے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ جرائم پیشہ ایجنٹوں نے اپنے ہاتھ ایک بار پھر نیک اور خدمت گار جوانوں کے خون میں رنگے ہیں اور سرحدوں کی حفاظت اورعوامی سلامتی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دینے والے انسانی سرمائے کا ایک حصہ، روسیاہ اور سنگدل دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کا، خطے اور بیرونی طاقتوں کی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے ساتھ تعلق پوری طرح مسلم ہے، ملک کے ذمہ دار ادارے اس پر پوری توجہ دیں اور معاملے کا ٹھوس طریقے سے جائزہ لیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے ان کے لیے صبر الہی اور شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کی رات ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں خاش زاہدان شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سرحدی دستے کی ایک بس پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں ستائیس افراد شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب اور خطے کے بعض ملکوں کے انٹیلی جینس اداروں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں