اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعوی عرب اور امارات ایرانی سرحدوں کے قریب سازشوں میں مصروف ہیں، جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائے جانے والے مواقع سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خفیہ ایجنسیاں ایران کی سرحدوں پر بد امنی پیدا کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۷۶
تاریخ اشاعت: 7:59 - February 17, 2019

سعوی عرب اور امارات ایرانی سرحدوں کے قریب سازشوں میں مصروف ہیں، جنرل جعفریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل جعفری نے زاہدان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے جلوس جنازہ کے موقع پر اصفہان میں ایک بیان میں کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران علاقے کے پٹھو ملکوں خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایران کے جنوب مشرقی علاقوں کے عوام کے امن و سکون کو چھین لینے کے لئے کم سے کم چھے خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی جنھیں ناکام بنادیا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حالیہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خون کا انتقام لینے کے لئے کسی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خائن اور غدار حکومتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ایران اب تکفیری گروہوں کے لئے سعودی عرب اور امارات کی خفیہ حمایت کو تحمل نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے قریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی بس پر ایک خودکش کار بم حملہ کیا گیا جس میں سپاہ کے ستائیس جوان شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں