اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے پادریوں کے خلاف کارروائی ہوگی: پوپ

پوپ نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف منظم کارروائی کا وقت آگیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۹۶
تاریخ اشاعت: 12:31 - February 22, 2019

بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے پادریوں کے خلاف کارروائی ہوگی: پوپمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح طور پرکہا ہے کہ بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے پادریوں اور مذہبی پیشواؤں کے خلاف منظم کارروائی کرنے کا وقت آ گیا۔ پاپائیت کے مرکز ویٹی کن میں شروع ہونے والی 4 روزہ کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نگاہیں ہماری طرف ہیں اور اب مجرموں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا وقت آ چکا۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےکہ جب دو ہفتے قبل ویٹی کن کے خواتین سے متعلق ایک جریدے نے خواتین کے ساتھ ہونے والے ریپ کے بارے میں انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ مذہبی پیشوا متاثرہ راہباؤں سے اسقاط حمل کا مطالبہ کرتے ہیں یا پھر پیدا ہونے والے بچوں کو قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ راہباؤں کے ساتھ ریپ کے واقعات اس وقت منظرعام پر آنا شروع ہوئے جب ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک راہبہ نے پادری پر الزام عائد کیا تھا کہ اسے پادری کی جانب سے متعدد مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں