اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
امریکہ کے بعد FATF نےبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۰۲
تاریخ اشاعت: 13:28 - February 23, 2019

امریکہ کے بعد FATF کا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں کچھ بہتری دکھائی ہے لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان کے پاس مئی 2019 تک کا وقت ہے۔

یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ برس پاکستان کو منی لانڈرنگ، دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی مالی وسائل تک رسائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرے لسٹ میں شامل کیا تھا تاہم رواں سال مئی کے مہینے تک پاکستان کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کی صورت میں بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا خدشہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: