اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی صدر ٹرمپ صدارت کے لیے فٹ نہیں: ایوان نمائندگان

امریکی صدر ٹرمپ کو ایوان نمائندگان کی اسپیکرکی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۴۱
تاریخ اشاعت: 14:13 - March 12, 2019

امریکی صدر ٹرمپ صدارت کے لیے فٹ نہیں: ایوان نمائندگانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے صدارت کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے کہا کہ ری پبلکن صدر اس قابل ہی نہیں کہ ان کا مواخذہ کیا جائے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنے کہا کہ ایوان نمائندگان نے مواخذہ کیا بھی تو سینیٹ سے منظوری ممکن نہیں،بل کلنٹن کا مواخذہ اس کی مثال ہے یہ ملک کے لیے تباہ کن تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک متازع شخصیت کے مالک ہیں اور دن بدن امریکی عوام میں ان کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پبلیک پالیسی نامی ادارے کی حالیہ سروے رپورٹ میں امریکا کے باون فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں - اس سروے رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ امریکی عوام میں ٹرمپ کی مقبولیت انتالیس فیصد تک کم ہوگئی ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں