اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے: عمران خان

پاکستان کے دورے پر آئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس نے اس ملک کےوزیراعظم سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۴۷
تاریخ اشاعت: 12:01 - March 13, 2019

مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے: عمران خانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جرمن وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔ ملاقات میں پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات اور پاک و ہند کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت ہندوستانی پائلٹ کو انڈیا کے حوالے کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں