اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، امریکہ

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں پر امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۵۴
تاریخ اشاعت: 12:58 - March 13, 2019

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، امریکہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں پر امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھیل کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یو این ایس سی میں یہ قرار داد 13 مارچ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ، جس نے برطانیہ اور فرانس کے ہمراہ اس قراداد کو پیش کیا، چاہتا ہے کہ اس مرتبہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اسے منظور کرلے۔ جس کے لیے امریکہ نے چین سے مذکورہ قرار داد کو ویٹو نہ کرنے کا مطالبہ اور اس معاملے پر چینی مخالفت نرم کرنے کے لیے پاکستان پر اپنے اثر رسوخ کا استعمال کیا۔

ایک جانب امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی تو دوسری جانب امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جان بولٹن نے کہا تھا کہ انہیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں