اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں انتخابی گہما گہمی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 9 ریاستوں کی 71 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ان حلقوں میں انتخابی عمل شروع ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۷۷
تاریخ اشاعت: 11:48 - April 03, 2019

ہندوستان میں انتخابی گہما گہمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کی چھ ، بہار کی پانچ اور جھارکھنڈ کی تین نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا۔

کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 10 اپریل کو ہوگی اور 12 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

اڈیشہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لئے بھی پولنگ 29 اپریل کو ہی ہوگی۔ اس کے لئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں