اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان: طالبان کے حملے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۷۹
تاریخ اشاعت: 11:56 - April 03, 2019

افغانستان: طالبان کے حملے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک  اور زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان نے گشت کرنے والی پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عدیل شاہ عدیل نے میڈیا کو بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ضلع شولگارہ میں ایک راکٹ داغا گیا جس پر مقامی چیک پوسٹ کے پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو طالبان نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی طالبان بھی مارے گئے۔ طالبان کی جانب سے حملے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ افغان حکومت نے بھی حملے میں مارے جانے والے طالبان کی تعداد اور تفصیلات فراہم نہیں کی ہے، دو روز قبل قندھار اور غزنی کی پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں مجموعی طور پر 13 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں