اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستانی امداد

ایران میں آنے والے سیلاب کے بعد عالمی سطح امدادی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۸۶
تاریخ اشاعت: 22:43 - April 08, 2019

ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستانی امدادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اوران کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے اور سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کی مدد کو تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں عوامی سطح پر اپنے ایرانی بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی سامان جمع کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پاکستانی عوام مجلس وحدت مسلمین کے اسٹالوں میں عطیات اور امدادی سامان جمع کرا رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ پچھلے ہفتوں کے دوران شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایران کے شمالی، جنوبی اور جنوب مغربی صوبوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں