اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: انتخابی مہم کا سلسلہ

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس درمیان اپوزیشن کی بیس جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں پر سوال کھڑے کرتے ہوئے دوبارہ بیلٹ پیپروں سے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۲۰
تاریخ اشاعت: 17:08 - April 14, 2019

ہندوستان: انتخابی مہم کا سلسلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست جموں و کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس بار کے الیکشن میں بھی ان کی ہی جماعت کو کامیابی ملے گی-

نریندر مودی نے دعوی کیا کہ سروے رپورٹوں میں بھی یہی بات سامنے آرہی ہے کہ کامیابی بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ہو گی-

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ نریندرمودی کو اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے- کانگریس کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کارناموں میں نوٹوں کی منسوخی اور درمیانی صنعتوں کو ختم کرنے کے علاوہ اقلیتوں اور دیگرطبقوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔

 اس درمیان اپوزیشن کی بیس جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں پر سوال کھڑے کرتے ہوئے دوبارہ بیلٹ پیپروں سے انتخابات کا مطالبہ کیا-

نئی دہلی میں تقریبا بیس سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کے بارے میں ایک اجلاس کیا اور مطالبہ کیا کہ پچاس فیصد پرچیوں کو ای وی ایم مشینوں سے ملایا جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں