اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۲۳
تاریخ اشاعت: 22:53 - April 14, 2019

امریکی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، جواد ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو بلیک لسٹ کئے جانے کے امریکی فیصلے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد طرف کا کہنا تھا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا بیان تہران کا پہلا اور باضابطہ ردعمل تھا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشت گردی کی حامی ریاست اور مغربی ایشیا کے لیے قائم امریکی فوج کی سینٹرل کمان اور اس سے وابستہ تمام یونٹوں کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس اقدام کے غیر قانونی ہونے اور خطے میں واشنگٹن کی بے انتہا غلط پالیسیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام علیحدہ علیحدہ خطوط بھی ارسال کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی فیصلے کے حوالے سے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ کو بھی تہران کی جانب سے خطوط ارسال کیے گئے ہیں اور ان سے ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے دنیا بھر کے ملکوں کی جانب سے ٹھوس موقف اختیار کیے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ امریکہ کے اس اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

حکومت امریکہ نے ایران مخالف اقدامات اور خطے میں امریکہ کے اہداف کو ناکام بنانے والے گروہوں پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا ہے جسے وہ دہشت گرد گروہوں کی فہرست کہتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی مسلح افواج کا ایک اہم حصہ ہے جس نے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے برخلاف جو مغربی ایشیا کے علاقے میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں، دہشت گردوں کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دیئے جانے والے القاعدہ، داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کی ہے، جس کی ہمیشہ قدردانی کی گئی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کر دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور خطے میں ان کے چند کٹھ پتلی حکمران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مہم جوئی کے ممکنہ خطرات کے ذمہ دار ہوں گے۔

بہت سے امریکی سیاستدانوں اور تجزیہ نگاروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے ممکنہ نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے مشرق وسطی میں موجود امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں