اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران نے کی پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 14 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے.
خبر کا کوڈ: ۳۸۳۰
تاریخ اشاعت: 11:30 - April 20, 2019

ایران نے کی پاکستان میں دہشتگردی کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں رونما ہونے والی دہشتگردانہ کارروائی پر پاکستانی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی قوم، حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ تمام ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے بغیر ممکن نہیں.انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ سیکورٹی، انٹیلی جنس اور دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے شعبوں میں تعاون کے لئے آمادہ ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی صوبے بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں نے کئی بسوں کو روک کر 14 مسافروں کو اتار کر ان پر گولیاں برسا کر انھیں قتل کردیا.جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان نیوی، فضائیہ اور کوسٹل گارڈز کے اہلکار بھی شامل تھے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں