اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ورلڈ سروس چینلوں کے یوٹیوب اور جی میل کی بندش میڈیا ڈکٹیٹرشپ ہے، پیمان جبلی

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے یوٹیوب اور جی میل کی جانب سے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے صفحات کی بندش کو میڈیا ڈکٹیٹر شپ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۳۷
تاریخ اشاعت: 19:05 - April 20, 2019

ورلڈ سروس چینلوں کے یوٹیوب اور جی میل کی بندش میڈیا ڈکٹیٹرشپ ہے، پیمان جبلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل نے غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی اقدام کے تحت ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یو ٹیوب چینل اور جی میل کو بلاک کر دیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں جب ایران کی ورلڈ سروس کے چینلوں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہمارے اکاونٹ پیشگی اطلاع کے بغیر غیر فعال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ سروس کے بعض ملازمین اور ہمارے تعاون کرنے والے تجزیہ نگاروں کے اکاونٹ بھی بند کردیئے گئے ہیں جو عالمی ورچول اسپیس قوانین کے سراسر منافی ہے۔

آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایسے اداروں کی جانب سے کیا گیا ہے جو آزادی بیان کے دعویدار ہیں لیکن حقیقت میں امریکہ انہیں کنٹرول کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں