اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس میں داعش کا نیٹ ورک تباہ

روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے نیٹ ورک کو تباہ اور اس سے وابستہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۴۴
تاریخ اشاعت: 20:31 - April 24, 2019

روس میں داعش کا نیٹ ورک تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے وابستہ نیٹ ورک کے افراد جمہوریہ چچینیا اور تاتاریہ میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔ پچھلے مہینوں کے دوران روس میں کئی دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں-

روس نے ستمبر دو ہزار پندرہ میں شام کی حکومت کی باضابطہ درخواست پر داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور روسی فضائیہ نے شام میں داعش اور جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور آج بھی وہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی جنگ میں شامی فوج کا ساتھ دے رہا ہے۔

شام میں بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے اتحادی ملکوں منجملہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت  گردوں کے حملے سے  شروع ہوا۔

اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا- اس کے بعد شام نے روس اور ایران سے درخواست کی تھی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی مدد کریں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں