اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے ووٹنگ شروع

ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 9 ریاستوں کی 71 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے ۔ اس مرحلہ میں کئی بڑے لیڈروں سمیت مجموعی طورپر 961 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۷۶
تاریخ اشاعت: 16:47 - April 29, 2019

ہندوستان: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے ووٹنگ شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت 9 ریاستوں کی 71 سیٹوں پر آج صبح ووٹنگ شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام تک جاری رہے گی۔ اس مرحلہ میں کئی بڑے لیڈروں سمیت مجموعی طورپر 961 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔

جموں وکشمیر کی اننت ناگ سیٹ سمیت نو ریاستوں کی 72 سیٹوں اور اوڈیشہ اسمبلی کی 42 سیٹوں کے لئے بھی اسی مرحلہ میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔

تمام پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور نیم فوجی دستوں اور ریاستی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

چوتھے مرحلہ میں ایک لاکھ 40 ہزار 849 پولنگ مراکز پر 12,79,58,477 رائے دہندگان 961 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

مجموعی رائے دہندگا ن میں 6,73,22,777 مرد اور 6,06,31,574 خواتین ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں