اپ ڈیٹ: 18 June 2019 - 13:25
قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسیاں ان کی تباہی کا سبب بنیں گی۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۸۳
تاریخ اشاعت: 17:17 - April 29, 2019

قطر کی عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسیاں ان کی تباہی کا سبب بنیں گی۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک کی دوگانہ پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

بعض عرب ممالک ایک طرف دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا دعوی کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ خود عرب قوموں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم طرابلس اور صنعا پر ہوائی حملوں کی شدت کے ساتھ مذمت کرتےہیں۔

قطری وزير خارجہ نے کہا کہ عام شہریوں کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنانا آشکارا دہشت گردی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں