اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں پارلیمنٹ کے پانچویں مرحلے کے انتخابات

لوک سبھا کے پانچویں مرحلے کے تحت 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پرووٹنگ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۹۱
تاریخ اشاعت: 13:14 - May 06, 2019

ہندوستان میں پارلیمنٹ کے پانچویں مرحلے کے انتخاباتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں 7 ریاستوں کی 51سیٹوں پر آج صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام تک جاری رہے گی۔ اس مرحلہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، مرکز ی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی قدآور لیڈر میدان میں ہیں جن کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

اس مرحلہ میں آٹھ کروڑ 75 لاکھ 88 ہزار 722رائے دہندگان 674 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں چار کروڑ 63 لاکھ تین ہزار 342 مرد، چار کروڑ 12لاکھ 83 ہزار 166 خواتین رائے دہندگان ہیں۔ ان کے لئے 96 ہزار88 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے لوک سبھا کے 4 مرحلوں کے انتخابات کیلئے اس ملک کے عوام نے ووٹ ڈالے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں