اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

راہل گاندھی کی شہریت پر ہندوستان کی سپریم کورٹ کا فیصلہ

ہندوستان میں عام انتخابات کے آخری دو مرحلوں کی پولنگ سے قبل اس ملک کی سپریم کورٹ نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی شہریت کے معاملے پر ان کے خلاف دائرکی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۱۰
تاریخ اشاعت: 23:29 - May 09, 2019

راہل گاندھی کی شہریت پر ہندوستان کی سپریم کورٹ کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی مبینہ برطانوی شہریت کے معاملے میں ان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی ہے-

چیف جسٹس کی سربراہی والے تین رکنی بینچ نے درخواست گزاروں کی عرضی یہ کہہ کر خارج کردی کہ کسی کمپنی میں مسٹر گاندھی کو محض برطانوی شہری بتانے سے انہیں برطانوی شہری نہیں مانا جا سکتا-

دوسری جانب ہندوستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ الیکشن کے دوران وزارت خزانہ سے جڑی ہوئی ایک رپورٹ وزیراعظم نریندر مودی کی تشویش کا باعث بن سکتی ہے-

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ اور دو ہزار انیس میں گراس ٹیکس کلیکشن میں ایک اعشاریہ چھے لاکھ کروڑ روپئے کی کمی آئی ہے-

ادھرریاست اترپردیش کے شہر بلرام پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر امت شاہ نے سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی کے گٹھبندھن پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پارٹیوں نے اپنے دور اقتدار میں اتردیش کو تباہ کر دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں