اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے ۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۱۳
تاریخ اشاعت: 20:54 - May 11, 2019

مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے: پاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، خدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کو مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے جس کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آیندہ بھی ساتھ رہیں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تصدیق کی ہے،رپورٹ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے  جب کہ یو کے پارلیمنٹرینز نے ایک متفقہ قرارداد پیش کی جس کا لب لباب یہ تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں ہم ہندوستان کو بلائے جانے کی وجہ سے احتجاجا شامل نہیں ہوئے  تاہم اسی ماہ مکہ میں اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں