اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے تخریبی اور سازشی منصوبوں کے باوجود ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۲۶
تاریخ اشاعت: 8:11 - June 19, 2019

ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فراہانی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ  امریکہ کے تخریبی اور سازشی منصوبوں کے باوجود ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے۔ امیر آبادی نے پاکستانی سینیٹ کے سربراہ صادق سنجرانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر آبادی نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کی تخریب کارانہ  اور اشتعال انگیزاقدامات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خروج کے باوجود ایران نے ایک سال تک صبر و تحمل کامظاہرہ کیا ۔ لیکن یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ۔ جبکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی دس سے زائد رپورٹوں میں اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال بعد ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اس کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ایران کا یہ فیصلہ بھی قانونی اور منطقی ہے۔ امیر آبادی نے ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل کو دونوں ممالک کے لئے مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران انرجی کے شعبہ میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی سینیٹ کے سربراہ صادق سنجرانی نے بھی تہران اور اسلام آباد کے باہمی تعلقات کوبڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ ایران اور پاکستان دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن کے باہمی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں