اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

استنبول میں رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت کو میئر کے انتخابات ميں شکست

ترکی کے شہر استبنول کے میئر کے لیے دوسری مرتبہ منعقدہ متنازع انتخاب میں صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو حزب مخالف کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اوغلو نے واضح اکثریت سے شکست دے دی۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۳۰
تاریخ اشاعت: 9:26 - June 24, 2019

استنبول میں رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت کو میئر کے انتخابات ميں شکستمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استبنول کے میئر کے لیے دوسری مرتبہ منعقدہ متنازع انتخاب میں صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو حزب مخالف کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اوغلو نے واضح  اکثریت سے شکست دے دی۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی نتائمج میں بن علی یلدرم کو شکست ہوئی ہے اور ان کے مخالف امیدوار اکرم امام اوغلو نے موصول ہونے والے 95 فیصد نتائج کے مطابق 53 اعشاریہ 69 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ نتائج کے مطابق میرے حریف امام اوغلو کو برتری حاصل ہے، میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اطلاعات کے مطابق اکریم امام اوغلو نے 46 لاکھ 98 ہزار 782 ووٹ حاصل کیے جو 54 اعشاریہ تین فیصد بنتے ہیں جبکہ بن علی یلدرم نے 39 لاکھ 21 ہزار 201 ووٹ حاصل کیے جو 45 اعشاریہ 9 فیصد ہیں۔

یاد رہے کہ 31 مارچ کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے اکرم امام اوغلو نے بہت قریبی مارجن سے حکمراں جماعت کے امیدوار، سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو شکست دی تھی، جس کے بعد انتخابات میں سامنے آنے والے بے ضابطگیوں نے انتخابی نتائج کو غیر قانونی بنادیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں