اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایک بار پھر تحقیر اور ذلیل کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کی یزیدی اور معاویائی ظالم و جابر آل سعود حکومت کو تحقیر اور ذلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے اخراجات ادا کرنے چائییں ۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۳۳
تاریخ اشاعت: 9:38 - June 24, 2019

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایک بار پھر تحقیر اور ذلیل کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کے ساتھ گفتگو میں ایک بار پھر سعودی عرب کی یزیدی اور معاویائی ظالم و جابر آل سعود حکومت کو تحقیر اور ذلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے اخراجات ادا کرنے ہوں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب  کی حفاظت کررہا ہے سعودی عرب مالدار ملک ہے اسے اپنی حفاظت کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا ایک مقصد سعودی عرب کی حفاظت ہے اور سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے بدلے میں ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سعودی عرب کی مفت حفاظت کرتا تھا لیکن اب وہ اس سے ٹیکس وصول کررہا ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نے ٹیلیفون پر گفتگو میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کا سعودی عرب کی حفاظت پر بڑا خرچہ ہورہا ہے اور سعودی عرب کو یہ خرچہ ادا کرنا چاہیے ولیعہد محمد بن سلمان نے میری اس بات قبول کرلیا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ہاتھوں خاشقجی کے قتل کے بارے ميں  سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یمن جنگ میں یمنی شہریوں کی ایران حمایت کررہا ہے اور ایران یمنی شہریوں کو دفاع کے سلسلے میں  مدد فراہم کررہا ہے اور یمنی سعودی عرب پر میزائل داغ رہے ہیں اور سعودی عرب کے ڈرونز طیاروں کو گرا رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں