اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران جنگ کا خواہاں نہیں/ کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے سربراہ ''سید عبدالرحیم موسوی'' کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ کا خواہاں نہیں ہے، البتہ کسی نے ایران کے خلاف جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۳۷
تاریخ اشاعت: 8:02 - July 09, 2019

ایران جنگ کا خواہاں نہیں/ کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل موسویمقدس دفاع نیوز ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کےسربراہ نے کہا ہم کئی بار پوری دنیا پر واضح کرچکے ہیں کہ ایران کسی سے جنگ نہیں چاہتا ہے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

میجرل جنرل ''سید عبدالرحیم موسوی'' نے آج بروز پیر تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا۔

خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ایرانی مسلح افواج پوری طرح تیار ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں