اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فرانسیسی صدر میکرون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۰۹
تاریخ اشاعت: 22:26 - December 17, 2020

فرانسیسی صدر میکرون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ فرانسیسی صدارتی دفترسے جاری بیان میں بیان کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدرآئندہ ہفتےتک آئسولیشن میں رہیں گے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر گھر سےصدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔ فرانسیسی صدر میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے اور ان کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آگيا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 55 ہزار 230 ہو گئیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں