مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کو امریکہ کی بہت بڑی اور تاریخي غلطی قراردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے آن لائن صفحہ پر " ہرگز معاف نہیں کریں گے اور ہرگزفراموش نہیں کریں گے" کے ہیش ٹیگنگ کے ہمراہ لکھا ہے کہ امریکہ نے میجر جنرل سلیمانی کو بزدلانہ طریقہ سے قتل کرکے بہت بڑي اور تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوج کے عراق سے مکمل انخلا کی قرارداد منظور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے سے امریکی فوج کا انخلا خطے میں امن و ثبات کا باعث بنےگا۔ خطے میں امریکی فوج کی دہشت گردی اور شرارت دنیا کے سامنے نمایاں ہے۔