اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 20 افراد ہلاک

مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۰۵
تاریخ اشاعت: 1:57 - January 08, 2021

مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 20 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق مالی کے دارالحکومت بماکو سے 600 کلومیٹر دور واقع گاؤں پر فرانس کے جنگی طیاروں نے حملے کیے۔ حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20  افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملہ انٹلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی طیاروں نے ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور مرنے والے گاؤں کے نہتے شہری تھے۔

ادھر مالی میں اقوام متحدہ کے مشن نے بھی گاؤں پر فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ اسی طرح مالی کی حکومت نے بھی اس واقعے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے مالی میں ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی فوج کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں