اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مذاکرات اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے

ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۴
تاریخ اشاعت: 23:37 - February 22, 2018

مذاکرات اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ  نے پاکستان کو کشمیر میں دہشت گردی اور دراندازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ناپاک اور خطرناک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم پر کاربند ہے اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ بات چیت ممکن ہی نہیں اور ایسے حالات میں پاکستان سے تعلقات بہتری کے بجائے یقینی طور پر بگڑتے جائیں گے ۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں