مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت میں کسانوں کی ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ہریانہ پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد ریاستوں سے کسانوں نے بیس جنوری سے ہی مارچ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
دہلی کے باہر سنگھو بارڈر پر دھرنے میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، کسان رہنماؤں نے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ناکام چکے ہیں۔