اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کے خفیہ منصوبوں سے بھارت کے دفاع کو خطرات لاحق

چین کے خفیہ منصوبوں اور سرحد پرچینی کے تعمیراتی منصوبوں کو بھارت کے دفاع کیلئے خطرہ سمجھا جارہا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۵۶
تاریخ اشاعت: 3:40 - January 21, 2021

چین کے خفیہ منصوبوں سے بھارت کے دفاع کو خطرات لاحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے خفیہ منصوبوں اور سرحد پرچینی کے تعمیراتی منصوبوں کو بھارت کے دفاع کیلئے خطرہ سمجھا جارہا ہے ۔ بھارتی ذرائع نے چین کے توسیع پسندانہ عزائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ چین نے بارڈر ڈیفنس ویلیجس تعمیر کرنے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے مقبوضہ تبت اور بیرون دنیا کے درمیان ایک سکیورٹی رکاوٹ کھڑا کرنا چاہتا ہے ۔ گذشتہ 60 سال سے چین کی فوج نے جو قدم اٹھائے تھے وہ اب بھی جاری ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے کیڈر کو ان مواضعات میں تعینات کیا جارہا ہے تاکہ دشمن طاقتوں کی دراندازی کو روکا جاسکے ۔ سال 2019ء میں چینی حکومت نے تبت کے دارالحکومت لہاسہ میں ایک بڑی سرنگ اور پل تعمیر کرتے ہوئے اس علاقہ کو جوڑ دیا تھا ۔ چین کے صوبہ تک ریل رابطہ بھی بنایا گیا تھا ۔ یہ نئی ریلوے لائن چین کی حکمت عملی کیلئے اہم ترین ہے ۔ ہندوستانی سرحد پر مواضعات کی تعمیر سے ہندوستان کے دفاع پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔ یہ بارڈر ڈیفنس ویلیجس سرحدی علاقوں کے جغرافیہ کو ہی بدل دیں گے ۔ 2017ء سے یہاں پر ہند۔چین فوج کے درمیان کشیدگی اور تعطل پایا جاتا ہے ۔ تبت کو نہایت ہی حساس اور حکمت عملی والا علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہ علاقہ ہندوستانی سرحد سے ملتا ہے ۔ اگر چین نے اس خطہ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھالیا تو اس سے چین کی فوج کو سری گری کوریڈور تک رسائی کی اجازت ہوگی ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں