اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کا ایک اور میزائل تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی توانائی کے حامل پرتھوی دو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۸
تاریخ اشاعت: 4:37 - February 23, 2018

ہندوستان کا ایک اور میزائل تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس میزائل کا تجربہ جنوبی ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ڈبل انجن کے حامل اس میزائل سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور تک مار کی جاسکتی ہے اور وہ جنگی اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

گذشتہ پندرہ جنوری کے بعد سے ہندوستان، کئی میزائلوں کا تجربہ کر چکا ہے جن میں بین البراعظمی اگنی پانـچ اور اگنی ایک، اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی توانائی کے حامل اگنی دو میزائل شامل ہیں۔

ہندوستان کے میزائل تجربات پر اس کے پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین نے احتجاج کیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کی مسلح افواج ایک دوسرے کی حریف شمار ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دونوں ملکوں میں میزائل تجربات میں شدید رقابت بھی جاری ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں