اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم بھی عدالت کے خلاف بول پڑے

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے نواز شریف کو کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا جبکہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۸
تاریخ اشاعت: 12:53 - February 23, 2018

پاکستانی وزیر اعظم بھی عدالت کے خلاف بول پڑےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا آج پاکستان کا سب سے بڑا ملزم  نواز شریف ہے جس کی ہفتے میں دو سے تین پیشیاں ہوتی ہیں اور ہر بار نئے چارجز لگاتے ہیں حالانکہ یہ واضح ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے، آئین نے ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین کی ہے اب اگر کوئی ادارہ تجاوز کرے گا تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جا رہا، عدلیہ آزاد ہے ہم نے ججز کے کنڈیکٹ پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی حدود پر بات کی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں نکلے اب نیب کہاں سے ثبوت لائے گی، نوازشریف سے تیس سال پہلے والدین کے اثاثوں پر سوال کیے جاتے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ پیسے کا لین دین کیسے ہوا جبکہ ملک میں دو شخصیات ایسی ہیں جن پر پانچ سو ارب روپے کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ الزامات خود عدلیہ نے لگائے لیکن ان میں ایک کیس کو 7 سال اور دوسرے کے دو سال ہوگئے جن پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ جب ملک کے موجودہ اور سابق وزیراعظم عدلیہ پر کڑی نکتہ چینی کررہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں