اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی حملے میں بارہ شامی شہری جاں بحق

امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کے حملے میں بارہ شامی شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵
تاریخ اشاعت: 18:33 - February 23, 2018

امریکی حملے میں بارہ شامی شہری جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے ہجین پر بمباری کی ہے۔

امریکی اتحاد کی بمباری میں بارہ افراد مارے گئے ہیں۔ امریکی اتحاد نے منگل کے روز بھی دیرالزور کے علاقے البحرہ پر بمباری کی تھی جس میں نو عورتوں سمیت سولہ شامی شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے پیر کے روز، دیرالزور پر امریکی اتحاد کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے دس افراد سمیت سولہ عام شہری مارے گئے تھے۔

حکومت شام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام بارہا اپنے مراسلوں میں شام میں امریکی اتحاد کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کو بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دو ہزار چودہ سے اب تک عراق و شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں تین ہزار سے زائد عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں