اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بحرینی شہدا کی تدفین میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے

بحرین میں آمریت مخالف تحریک میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو ایران کے مقدس شہر قم میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۶
تاریخ اشاعت: 11:39 - February 24, 2018

بحرینی شہدا کی تدفین میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے چار انقلابی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ  شہید اور پھر اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ان کی  لاشیں سمندر برد کردی تھیں جن میں سے تین نوجوانوں کی لاشیں تیرتے ہوئے ایران کے ساحلی شہر بوشہر تک آ پہنچی تھیں۔مذکورہ تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ قم میں ادا کی گئی ۔

نمازجنازہ میں قم میں مقیم بحرینی شہریوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سرکردہ بحرینی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں جنھیں حکومت بحرین نے ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔

جلوس جنازہ میں شریک لوگ امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگار ہے تھے۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں