اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی عوام کے جذبہ استقامت کے مقابلے میں دشمن پسپا ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے جذبہ استقامت نے دشمنوں کو شکست دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹
تاریخ اشاعت: 11:58 - February 24, 2018

ایرانی عوام کے جذبہ استقامت کے مقابلے میں دشمن پسپا ہوگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں بدستورجاری ہیں کہاکہ ایرانی عوام کے جذبہ استقامت کی وجہ سے دشمن میں جرائت نہیں ہے کہ وہ اسلامی ایران کو کوئی نقصان پہنچاسکے۔

انہوں نے ایران کے شمالی شہر ساری میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا مسلسل ایران اور علاقے میں سازشیں کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سامراجی ممالک عالمی اداروں میں اس طرح سے ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایران علاقے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے لیکن ایران ایسا نہیں سوچتا کیونکہ ان باتوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے میں امریکا اور اسرائیل کے بعض اتحادی ملکوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بعض ملکوں نے عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کو ایران پر حملہ کرنے کے لئے اکسایا اور اس کی مدد بھی کی لیکن اس کے بعد بھی ایران نے کبھی بھی علاقے کے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا کیونکہ ایران علاقے کے ملکوں میں اسلامی جذبے اور استقامتی ثقافت کی تقویت کی کوشش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل علاقے کے مادی وسائل اور ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے مہم جوئی میں مصروف ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں